وائس چانسلر علامہ محمد اقبال اوپن یونیورسٹی کاایوان صنعت و تجارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وائس چانسلر علامہ محمد اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کو خودی کا پیغام دینے کے علاوہ انہیں برطانوی راج سے آزادی کا شعور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں منعقدہ کلام اقبال کے حوالے سے مختلف سکولوں کے طالبعلموں کے مابین تقریری مقابلہ سے دوران خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال عظیم عالم اور اعلیٰ شخصیت کے حامل تھے جن کی شاعری کو عالم اسلام کے علاوہ دنیا خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تما دفاتر میں اقبال ڈے منایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبعلموں کو میٹرک جبکہ آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد کو کیمپس میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

اس موقع پر سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت سنیئرنائب صدر چوہدری عبدالوحید،ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر پروفیسر عارف سلیم عارف، ملک نصیر احمد، سید احمد کمال شاہ، خواجہ راشد، میڈم ارم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کلام اقبال میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول کے طالبعلم اویس ریاض نے اول، گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے طالبعلم محمد اظہر نے دوئم اور گورنمنٹ مرے کالج کی طالبہ ظل ہما نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی طالبہ فاطمہ رمضان اول، گورنمنٹ جامع ہائی سکول طالبعلم فیصل جمیل نے دوئم اور گورنمنٹ گرلز کالج ڈسکہ کی طالبہ آمنہ شاہدنے سوم پوزیشن حاصل کی جن میںمہمانان نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :