اے ڈی آر جج نے دوفریقین میں صلح کروا دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) اے ڈی آر جج سیالکوٹ چودھری محمد فیاض نے دوفریقین میں صلح کروا دی ، عدالت نے بیوی اور نابالغہ کا ماہانہ پانچ ہزار روپے خرچ مقرر کر دیا ، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی ہدایت پر سیالکوٹ میں قائم ہونے والے اے ڈی آر سنٹر کے فاضل جج چودھری محمد فیاض نے خاوند اور بیوی کے درمیان صلح کروادی ہے ۔

(جاری ہے)

محمد نوید خالداور اس کی بیوی (س) کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا جبکہ ان کی نابالغہ بیٹی عبیرہ والدہ کے پاس رہاش پذیر تھی ۔ عدالت نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرواتے ہوئے خاوند کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بیوی اور کمسن بیٹی کو 5ہزار روپے ماہانہ خرچ دے گا اور انہیں دسمبر تک مکان کا بندوبست کرے گا جس کے بعد خاتون اور کمسن بچی اپنے گھر میں آبا ہوں گے ۔