گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میںمقابلہ حسن نعت کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ربیع الاول کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میںضلعی سطح کے مقابلہ حسن نعت کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ کی تقریب کے حوالہ سے ضلعی سطح کے مقابلہ حسن نعت کے ججوں کی طرف سے مرتب کئے گئے نتائج کے تحت خواتین کالج کی سال اول کی طالبہ قرة فاطمہ نے اول پوزیشن ،چناب کالج کی اُمیمہ رفیق نے دوم اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس برائے خواتین کی طالبہ شمائلہ عاطف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح15سال سے 25سال تک کی عمر کے 13سرکاری و نجی کالجز کے طلباء کے حسن نعت کے مقابلہ جات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں منعقد ہوئے۔ جج صاحبان کے فیصلہ کے تحت طالب علم سیدر ضوان حیدر نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی شاہ جیونہ کے محمد اویس رضا نے دوسری پوزیشن جبکہ ڈگری کالج گڑھ مہاراجہ کے طالب علم ثمر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔