سبی، پولیو جان لیوا خطرناک بیماری ہے جس کے خلاف جنگ میں عوام ہمارا ساتھ دیں ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ پولیو جان لیوا خطرناک بیماری ہے جس کے خلاف جنگ میں عوام ہمارا ساتھ دیں والدین اپنے پھول جیسے بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور ہونے سے بچائیں قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین علماکرام سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت میڈیا اپنا کردار ادا کرے قومی پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کروں گا پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکرپانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن کے قطرے پلائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ان خیالا ت کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں تین روزہ قومی پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا س موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی ،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور پاشمی، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ،ڈاکٹر فیض احمد بلوچ، ڈاکٹر محمد لعل ، پی پی ایچ آئی کے عزیز بلوچ،تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی، سینئر صحافی راجیش کمار عرف گنگا ، ارشاد احمد خلجی محکمہ صحت کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ سیف اللہ کھیتران نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان و کمشنر سبی ڈویژن کی ہدایات پر قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے سبی میں تین روزہ قومی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہم سب نے مل کرکام کرنا ہے تاکہ آنے والی نسل اور معصوم نسل صحت مند رہے سکیں پولیو خطرناک بیماری ہے کو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جائے سبی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے تاکہ وہ آزاد انہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ والد ین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاوں کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہچ بنانے سے بچائیں انہوں نے علماء کرام میڈیا سے بھی امید کی کہ وہ عوام میںپولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں اور پولیو کے خلاف مہم کو جہاد سمجھ کر حصہ لیں کرہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تین روزہ قومی پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور احمدبلوچ نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبی ولہڑی میں20 نومبر سے تین روزہ قومی پولیو مہم شروع ہوگی جس کیلئی185 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو تین روز میں گھر گھر جاکر44205 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پائیں گی جبکہ 42فکس سینٹر کے علاوہ 10ٹرٹزت سینٹر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ، ریلوے و ڈویژنل ہیڈکوآرٹر ہسپتالز کوئٹہ تلی ڈھاڈر منی ویگن اڈوں بس اڈہ الہ آباد، ٹول پلازہ ناری پل پر بھی محکمہ صحت کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے موسم سرما کی آمد پر سرد علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوش قبیلوں کے بچوں کی صحت کو بھی محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے قومی پولیو مہم کے ساتھ ساتھ وٹامن کے قطرے بھی پلائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے معصوم بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر سبی میں قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :