خیرپور میں منعقدہ جونیئر ہاکی چمپئن شپ 2017ء میں شرکت کیلئے بلوچستان سے دو ٹیمیں روانہ ہوگئیں

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) خیرپور میں منعقدہ جونیئر ہاکی چمپئن شپ 2017ء میں شرکت کے لئے بلوچستان سے دو ٹیمیں روانہ ہوگئیں ہیں، صوبے میں ہاکی کے فروغ کے لئے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ صوبے میں قومی کھیل کی نوجوانوں میں پذیرائی کے لئے ایسوسی ایشن بھرپور انداز میں کام کررہی ہے جس کا واضح ثبوت مذکورہ چمپئن شپ میں صوبہ بلوچستان سے دو ٹیموں کی شرکت ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گذشتہ ایک ماہ قبل ٹریننگ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جہاں صوبے کی دونوں ٹیموں کے نوجوان کھلاڑی بھرپور انداز میں تربیت حاصل کرتے رہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کی دونوں ٹیمیں چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ واضح رہے کہ ٹیم منیجر عبدالغفار مینگل، کوچز میں محمد سلیم، اورنگزیب، محمد عامر اور حیدر جبکہ پانچ ٹیکنیکل آفیشلز جن میں محمد فیصل، عبدالولی، محمد زاہد، محمد ثاقب اور محمد علی بھی شامل ہیں جو کہ صوبے کے اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :