ڈپٹی کمشنر زیارت محمدافضل کی زیر صدارت ٹریفک ایشوز کے حوالے سے اجلاس منعقد ، متعلقہ حکام کی شرکت

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمدافضل کی زیر صدارت ٹریفک ایشوز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی اومحمد ارشاد،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن ،ایکسین بی اینڈ آرنعمت اللہ بلوچ،تحصیلدار نور احمد ،ایس ڈی او بی اینڈ آر صغیر احمد اور شیر احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے آئے روزٹریفک کے حادثات رونما ہورہے ہیں ،جس کی وجہ سے ہم قیمتی جانیںکھور ہے ہیں ،لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا اطلاق سختی سے کیا جائے ،زیارت شہر اور کوئٹہ زیارت سنجاوی روڈ پر تیز رفتارگاڑیوں کا چالان کیا جائے گااور گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکٹ بھی چیک کیا جائے گا،ٹریفک کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم اور ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا،تاکہ ٹریفک حادثات کو روکا جاسکے،اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑی کے اصل کاغذات ساتھ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :