جماعت اسلامی ربیع الاول کے مناسبت سے سیر ت النبیؐ کے پروگراموں کاانعقاد 20نومبر سے 4دسمبر تک صوبہ بھر میں کریگی

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ربیع الاول کے مناسبت سے سیر ت النبی ؐکے پروگراموں کاانعقاد 20نومبر سے 4دسمبر یکم تا 15ربیع الاول تک صوبہ بھر میں کریگی ۔سراج الحق کے دورہ کوئٹہ کے دوران 20نومبر کو3بجے ادارہ ثقافت میںخواتین وطالبات کے سیمینار میں جماعت اسلامی وبرادر تنظیموں کے ذمہ داران وارکان اپنے گھروں کی خواتین کوضرور شریک کروائیں جبکہ جے آئی یوتھ کے حلف برداری تقریب 21نومبر کو 3بجے پریس کلب میں منعقد ہوگی جس میں سنیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔

جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں ربیع الائول کے مبارک مہینے کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئے گی ۔

(جاری ہے)

اضلاع کی سطح پر سیرت النبی ؐ کانفرنسز اور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔حکومت امن وامان کے قیا م کیلئے سنجیدہ دیر پا ومخلصانہ فوری اقدامات اُٹھائیںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی کاپھر سے سراُٹھانے عوام کی پریشانی ومشکل میں اضافہ ہورہا ہے امن وامان کے فقدان کی وجہ حکومتی غفلت وکوتاہی ا ورناکامی ہیں۔

ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کا نام منظر عام پرلانا ضروری ہے ۔حکومت سخت سردی میں گیس پریشرمیں کمی ،بجلی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی کانوٹس لیکر عوام کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تمام مسالک کو امن ، محبت و اخوت اور باہم عد ل و انصاف کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہو گی ۔سیکولرز اور لبرلزکا راستہ اتحاد ویکجہتی وملکر جدوجہد سے ممکن ہے ربیع الائول کے مبارک مہینے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں سیرت البنی ؐ کانفرنسز اور محافل نعت کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے تمام امراء اضلاع برادر تنظیموں کے ذمہ داران ضلع وزونزکی سطح پرجماعت اسلامی کے منشور اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے جو شر پسند عناصر اس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں گے عاشقان رسول ؐ وعوام الناس ان کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

پاکستان کی عوام عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے عوام کا مالی نقصان کیساتھ طلبہ خواتین اور دیگر عوام مشکلات وپریشانی کا شکار ہیں موسم سرما سے پہلے اس اہم مسئلے کو حل کرناچاہیے تھامگر حکمران اس جانب توجہ نہیں دیتے جو عوام کیساتھ زیادتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :