سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ایک گروپ کا خاتمہ کرتی ہیں تو سرحد پار سے دوسرے دہشت گرد آکر ان کے جگہ لے لیتے ہیں،اس صورتحال کے تدارک کیلئے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور قوت سے کاروائی ضروری ہے ،و زیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ایک گروپ کا خاتمہ کرتی ہیں تو سرحد پار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ایک گروپ کا خاتمہ کرتی ہیں تو سرحد پار سے دوسرے دہشت گرد آکر ان کے جگہ لے لیتے ہیں، اس صورتحال کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قوت سے کاروائی کی جائے۔

ہفتہ کو وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس منظم جاہ انصاری کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے اور معلومات کے حصول اور تبادلے کے نظام کو تھانوں کی سطح پر موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراب تک بہت سے گروپوں کا خاتمہ کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوںکو ٹھکانے لگایا گیاہے۔

(جاری ہے)

تاہم موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ دہشت گردی کی جنگ جیتنے کے لئے لائحہ عمل میں تبدیلی لائی جائے۔ ہم حالت جنگ میں ہیں تو دہشت گردوں کو بھی حالت جنگ میں رکھ کر انہیں محفوظ ٹھکانوں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرنے کا موقع نہ دیا جائے اور سرحدی علاقوں میں نگرانی کا مربوط نظام قائم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہے جس کے نزدیک مذہبی واخلاقی اقدار اور انسانی جانوںکی کوئی اہمیت نہیں اور وہ چند ٹکوں کی خاطر اپنے آقاؤں کے اشاروں پر اپنے بھائی کا خون بھی بہا سکتے ہیں اور بہا بھی رہے ہیں لہٰذا سیکورٹی ادارے معاشرے کے ان ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :