حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے، وقاص صدیقی ایڈوکیٹ

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء)حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے، کوئٹہ میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور جامشورو پولیس کی طرف سے نعمان میمن ایڈوکیٹ کو ہراسان کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی پاکستان لائر ز فورم حیدرآباد کے انچارج وقاص صدیقی ایڈوکیٹ، جوائنٹ انچارجز سلیمان سروری ایڈوکیٹ و قیصر حسن سومرو ایڈوکیٹ و ارکان خالد شاہ ایڈوکیٹ،صہیب بھٹی ایڈوکیٹ،ناصر بلوچ ایڈوکیٹ اوردیگرنے اپنے مذمتی بیان میںکوئٹہ میں سینئر ایڈوکیٹ محمد عدیل اور اُن کے اہل خانہ کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ِ وقت عوام باالخصوص وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے اور وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے پہ درپہ واقعات اس بات کا واضع ثبوت ہیں کہ وکلاء برادری اور اُن کے اہل خانہ عدم تحفظ کا شکار ہیں یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام و ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو مکمل تحفظ فراہم کرے، انہوں نے گذشتہ دنوں جامشورو میں مقامی پولیس کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ نعمان میمن کے ساتھ بدتمیزی اور بھتہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے کی بھی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اِس قسم کے واقعات کی فوری روک تھام کیلئے اقدامات کرے وکلاء اور اُن کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔