شکارپور،گریڈ اسٹیشن میں 7کروڑ روپیوں کی مالیت سے شہر کے لیے 4 نئے فیڈروں کا افتتاح

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:49

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء)شکارپور سیپکو کی جانب سے ضلع شکارپو رکے عوام کی جانب 4 ارب روپیوں کی بقایا جات ڈکلیئر ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے 7کروڑ کی مالیت سے 4 نئے فیڈروں اور گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ اسٹیشن کا افتتاح ، سیپکو کی جانب سے لوگوں کی بقایا جات کے کھلی کچہریاں منعقد کرواکر بقایا جات والا مسئل حل کروایا جائے گا ، پیر پاگارو کی سربراہی میں بننے والے اتحاد میں شامل لوگ آپس میں ہی تکراری ہیں ، اتحاد کو سندھ میں کچھ حاصل نہیں ہوگا ووٹ پی پی پی کا ہی ہے ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے گذشتہ روز شکارپور گریڈ اسٹیشن میں 7کروڑ روپیوں کی مالیت سے شہر کے لیے 4 نئے فیڈروں کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر سیپکو ایکسیئن محمد خان سوھونے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شکارپور ضلع کے اندر مجموعی طور پر 14 فیڈر ہیں جس میں سٹی کے 9 فیڈر بھی شامل ہیں اوراب مزید 4 فیڈرں کی شروعات ہونے سے شہر میں بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ، ہم امتیاز احمد شیخ کے شکرگذار ہیں جس کی مدد سے ہم نے شکارپور گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کروایا ،انہو ں نے کہاکہ شکارپور ضلع کے لوگوں پر سیپکو کے لگ بھگ 4 ارب روپیہ سے بھی زائد کی بقایا جاتا ہے ،اس موقعے پر امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ میں نے ایک سال قبل شہر کی عوام سے جووعدہ کیا تھا وہ پورا کیاہے نئے فیڈروں کی شروعات سے شہر میں اوور لوڈنگ میں کمی آئے گی ، انہو ں نے کہاکہ بقایا جاتا اور اضافی بلوں کی مد میں عوام کو ہر صورت میں رلیف دلوائوں گا جس کے لیے سیپکو کے ساتھ ملکر کلی کچہریاں منعقد کروا رکر لوگوں کے اضافی بلوں سے جان چھڑائوں گا ، سیاسی بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ سندھ پیر پاگارو کی سربراہی میں بننے والے پی پی پی مخالف اتحاد کو سندھ میں کچھ حاصل نہیں ہوگا پھر چاہے ان کے پاس جو بھی نعرا ہو اور کوئی بھی ان کے ساتھ ہو ووٹ پی پی پی کا ہی ہے ، انہو ں نے کہاکہ پیر پاگارو اتحاد میں شامل افراد کا پہلے سے ایک دوسرے کے ساتھ کافی تکراری ہیں اور مجھے اس کی ذاتی خبر اور تجربہ ہے کیونکہ پی پی پی میں شامل ہونے سے پہلے گذشتہ عام انتخابات میں، میں خود ایسے اتحاد وں کا حصہ تھا اورجو کچھ آنکھوں سے دیکھا ۔