سنی ویو گرڈ اسٹیشن پر 40MVA کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر لی گئی‘ ترجمان لیسکو

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنیکے سنی ویو گرڈ اسٹیشن پر 40MVA کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق لیسکو کے 132KV سنی ویو گرڈ اسٹیشن پر 40MVA کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سنی ویو گرڈ اسٹیشن پر کام کی مد میں اتوار کے دن تک کا شٹ ڈاؤن حاصل کیا گیاتھا مگر جی ایس سی سرکل کی ٹیموں نے مقررہ وقت سے پہلے تمام کام مکمل کرکے سسٹم کو چالو کردیاہے۔

سنی ویو گرڈ اسٹیشن پر اس سے قبل 20/26MVA کی استعداد کار کا حامل پاور ٹرانسفارمرکام کر رہا تھا۔نئے پاور ٹرانسفارمر کے باعث جن علاقوں کو فائدہ حاصل ہو گا ان میں : حبیب بنک، جی او آر، محمد نگر، میکلوروڈ، ایل ڈی اے ہاوس، گورنر ہاوس،ا یجرٹن روڈ،ایمپرس روڈ،حیا ت سنٹر،زمان پارک،ڈیوس روڈ،اے اے سنٹر،شاہین کمپلیکس ، دنیا ٹی وی،سی ایم سکرٹریٹ،سرگنگارام ہسپتال اورنیو سنی ویو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :