حکومت قو م کو بتائے کہ اندونی اور بیرونی بینکوں اور آئی ایم ایف سے کتنا قرض لیا اور کہاں کہاں خرچ کیا‘سراج الحق
پے درپے دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتے ‘امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 18 نومبر 2017 21:46
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امراء حافظ محمد ادریس،راشد نسیم ،اسداللہ بھٹو ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور ڈپٹی سیکریٹری محمد اصغر ،حافظ ساجد انور ،سید وقاص انجم جعفری و دیگر نے بھی شرکت کی۔ سراج الحق نے کہاکہ پی آئی اے ،اسٹیل ملز ،پی ٹی سی ایل ،واپڈا ،ریلوے اور اوجی ڈی سی ایل جیسے منافع بخش اداروں کی تباہی کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے اپنے کارخانے چلانے کیلئے قومی اداروں کو تباہ کیا۔
برادر تنظیمات آئندہ انتخابات میں جماعت ا اسلامی کے دست و بازو بن کرکرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے عوام سے رابطہ بڑھائیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی لٹیروں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے آخری حد تک جائے گی ہم قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ لیٹرے مفاد پرست حکمرانوں کے چنگل سے نکلیں جن کی وجہ سے قوم اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر انگریز کے غلام مسلط ہیں۔۔اقتدار پر مسلط کرپٹ مافیا کے بڑوں نے انگریز سے وفاداری اور قوم سے غداری کے عوض جاگیریں حاصل کیں ،آج ان کی اولاد ملک پر مسلط ہے جن کا قومی دولت لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ظالم اور مظلوم دو پارٹیاں ہیں ظالم متحد اور منظم ہیں اور مظلوم منتشر ہیں جب تک مظلوم اپنے حقوق کے لئے ان ظالموں کے خلاف متحد ہوکر منظم جدوجہد نہیں کریں گے ان لٹیروں سے جان نہیں چھوٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے اور یہی جماعت قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک خاندان کی حکومت ہے جو جمہوریت کا راگ الاپتا ہے لیکن اپنے علاوہ کسی اور کو اقتدار میں نہیں دیکھ سکتا۔حکومت جانے کے بعد ان کو جمہوریت یا دآتی ہے۔ ہم ملک میں افراد کی بجائے آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ہم ملک میں بے لاگ احتساب کا نظام چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔قوم چاہتی ہے کہ پانامہ کے دیگر کرداروں اور بنکوں کو لوٹنے والوں کے خلاف جو کمیشن بنا ہے ان لٹیروں کابے لاگ احتساب کرے ،انہیں سزائیں دی جائیں اور قومی دولت لوٹنے والوں کے پاسپورٹ اور جائیدادیں ضبط کرکے انہیں اڈیالہ جیل میں بندکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ لٹیرے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کسی کو نہ چھوڑا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی کے اصل مجرم وہ حکمران ہیں جنہوں نے میرٹ کا قتل عام کرکے جیالوں اور متوالوں کو نوکریاں دیں ۔پی آئی اے ،سٹیل ملز ،واپڈا ،پی ٹی سی ایل اور دیگر اداروں کی تباہی کی وجہ ان میں منظور نظر لوگوں کی بے تحاشا بھرتیاں ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ اب اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،عوام اپنی آئندہ نسلوں کو استحصالی اور ظالمانہ نظام سے بچانے کیلئے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں اور آئندہ الیکشن میں اسے کامیاب کرائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.