معروف سکالر جاوید احمد غامدی کی جانب سے نواز شریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 21:32

معروف سکالر جاوید احمد غامدی کی جانب سے نواز شریف کو آرٹیکل 62 اور 63 ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) معروف سکالر جاید احمد غامدی کی جانب سے نواز شریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے معاملے پر معروف اسکالر جاوید احمد غامدی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیے گئے سوال کے جواب میں جاوید احمد غامدی کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں سوائے حضرت محمدﷺ اور انبیا کرام کے کوئی انسان صادق اور امین نہیں ہو سکتا یا ایسا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ ہر انسان سے غلطیاں ضرور سرزد ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کی رائے میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 درست نہیں ہیں۔ جبکہ انہیں آرٹیکلز کے تحت نواز شریف کی نااہلی بھی شاید درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :