پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا اچانک رابطہ، معاملات خراب ہوسکتے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو پیغام

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:16

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا اچانک رابطہ، معاملات خراب ہوسکتے ہیں پاک ..
راولپنڈی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2017ء) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا اچانک رابطہ، معاملات خراب ہوسکتے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو پیغام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر اچانک رابطہ ہوا جبکہ راططہ شیڈول سے ہٹ کر اور پاکستان کی درخواست پر ہوا۔

(جاری ہے)

ٖی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی ڈی جی ایم او کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی کے ھوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث معاملات کےخراب ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی ہے ۔

بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے جس کے باعث کئی زندگیاں تباہ ہوچکی ہیں تاہم اگر بھارت باز نہ آیا تو پھر بھارت کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :