سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی خواتین اینکرز کو جنسی حراساں کرنے والے ڈائریکٹر آغا مسعود کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 21:15

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی خواتین اینکرز کو جنسی حراساں کرنے والے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی خواتین اینکرز کو جنسی حراساں کرنے والے ڈائریکٹر آغا مسعود کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغاز مسعود کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آغا مسعود پر الزام تھا کہ انہوں نے پی ٹی وی کی خواتین اینکرز کو جنسی حراساں کیا تھا۔ پی ٹی وی کی اینکرز تنزیلا مظہر اور یاشفین اجمل نے گزشتہ برس اس تمام معاملے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے تحقیقات جاری تھیں۔ اب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آغا مسعود کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جنسی طور پر حراساں کیے جانے والی خواتین اینکرز تنزیلا مظہر اور یاشفین اجمل پہلے ہی چینل کو خیر آباد کہہ چکی ہیں۔