مصرنے 10سال بعد غزہ سے متصل سرحد کھول دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:51

مصرنے 10سال بعد غزہ سے متصل سرحد کھول دی
مصر : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2017ء مصرنے 10سال بعد غزہ سے متصل سرحد کھول دی۔ تفصیلات کے مطابق مصر نے 2007 کے بعد اب غزہ سے متصل سرحدی گزر گاہ کھولی ہے جبکہ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سے متصل سرحدی گزرگارہ کو صرف تین دنوں کے لیے کھولا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصر نے حماس کے زیر انتظام غزہ میں 10سال تک سرحدی گزرگاہ کو بند کیے رکھا تھا تاہم اب مصر نے غزہ پر فلسطینی صدر کا انتظامی کنٹرول بحال ہونے پر یہ اقدام اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :