جرائم کا خاتمہ ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہے،ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) جرائم کا خاتمہ ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔پولیس کی نوکری میں رہتے ہوئے اگر حاجت مند کی مدد کریں تو یہ عمل دنیا میںنیک نامی کے ساتھ ساتھ آخرت میں بخشش کا ذریعہ بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے آرپی اوآفس میں ریجن بہاولپور کے ڈی پی اوز سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے عیدمیلاد النبی کے سلسلہ نکلنے والے جلوس ، محافل میلاد / محافل نعت ، سیرت کانفرنسز ودیگر پروگرامز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات دیں اور کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ منتظمین سے میٹنگز کا انعقاد کرکے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

میلاد کے منعقدہ جلوس اور دیگر منعقدہ پروگرامز کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور ویڈیوریکارڈنگ کی جائے۔

جلوس کے روٹس کی ٹیکنیکل سرچ سوئپنگ بذریعہ سپیشل برانچ و سول ڈیفنس کرائی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپکا فوکس جرائم کی سرکوبی ہونا چاہیئے ،ایسی پالیسنگ اپنائیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے دل و دماغ میں یہ خوف بیٹھ جائے کہ اگرمیں کوئی جرم کرتا ہوں توقانون کے شکنجہ سے بچ نہیںسکوں گا۔آر پی او نے ڈی پی اوز کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی او جائے وقوع کا دورہ کرے ،سنگین جرم میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کریں ، عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے ملزمان کو چالان عدالت کریں۔

اشتہاری ملزمان کی تھانہ جات پر پرسنل فائل،ہسٹری شیٹس مکمل کریں ، ان کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں ،اشتہاریوں کی جائیداد ضبط کروائیں اور ان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں اور انکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ بلانمبر گاڑیاں، غیر نمونہ ، سبز نمبرپلیٹس ،کالے شیشوں، غیر قانونی نیلی بتی والی گاڑیاں اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ،ناجائز اسلحہ میں کلاشنکوف کیخلاف خصوصی مہم چلائیں۔

روڈ ایکسیڈنٹس کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کریں ،خواتین کے خلاف اور خصوصاًغیرت کے نام پر ہونے والے قتل میں پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے ان مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں ،تفتیش میں کسی قسم کا سقم ہرگز برداشت نہیں ہوگا اور اگر کسی مقدمے کی تفتیش میں کسی قسم کے دباؤ یا لالچ کا ہلکا سا بھی عنصر پایا گیا تو تفتیشی آفیسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے خلاف بھی محکمہ کارروائی کی جائیگی۔

تیزاب گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ تیزاب فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کریں۔منشیات فروش، بدکاری کے اڈے اور جوئے خانے کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے، ان کیخلاف کریک ڈا?ن کرکے گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اوراپنی نسل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

جرم ہونے کی صورت میں مقدمہ کا ندارج فوری کریں۔ پیٹرول پمپس، جیولری شاپس، منی چینجرز اور ایسے ادارے یا دوکانات جہاں روپے کا لین دین ہوتا ہے کے علاوہ حساس نوعیت کی عمارات،مقامات پر سکیورٹی کیمرہ جات اور سکیورٹی الارم لگوائیں اگر مالکان سکیورٹی کیمرہ جات نہ لگوائیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ا ور ان دوکانات، بنک ہائے اور عمارات کو بند کروائیں۔

وارنٹ سمن کی تعمیل 100 فیصد سے کم ہر گز نہیں ہونی چاہئیے۔ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری ٹریس کرکے گرفتار کریں اور انکے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کیس عدالتوں میں بھجوائیں تاکہ یہ ملزمان کسی صورت سزا سے بچ نہ پائیں اور معاشرہ میں امن و سکون کی فضائ برقرار رہے۔ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت وال چاکنگ، بغیر اطلاع دئیے مکانات کرایہ پر دینے ، ساونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔

آر پی او نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکل میں موجود مساجد،امام بارگاہوں،اقلیتی مذاہب کی عبادت گاہوں ، اہم شخصیات ، پبلک اورحساس مقامات ، غیر ملکی انجینئرز ، سیاحوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دیںاور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی متعلقہ تھانوں میں حاضری اور انکی نگرانی کو یقینی بنائیں۔ پولیس ملازمان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور HRMIS میں ان کے ریکارڈ کی جلد از جلد تکمیل کی جائے۔ میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز ، ڈی پی او بہاولنگر عطائ الرحمن اور ڈی پی او رحیم یارخاں حافظ ذیشان اصغر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :