پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 ٹریفک حادثات سے نبردآزما ہونے کے علاوہ ٹریفک حادثات سے بچا? کیلئے شعور و آگاہی کی کوششیںبھی جاری رکھے ہوئے ہے ،ڈو یڑنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) و یڑنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے کہا کہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 ٹریفک حادثات سے نبردآزما ہونے کے علاوہ ٹریفک حادثات سے بچا? کیلئے شعور و آگاہی کی کوششیںبھی جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اپنی ان کاوشوں میں شریک کر رہی ہے۔ وہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دوبئی محل میں حادثات کے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں نومبر کے تیسرے اتوار کو حادثات کے متاثرین کا عالمی دن ڈیکلیئر کیا گیاہے جس کا مقصد ٹریفک حادثات سے بچا? ،احتیاطی تدابیر اور حادثات سے پیدا ہونے والی جسمانی معذوری کو اجاگر کرنا ہے، لوگوں میںبالخصوص نوجوانوں میں ہیلمٹ کا استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی ،ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے ضرر رساں اثرات کو ذہین نشین کروانا بھی اسی دن کے پیغا م میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ دنیا میں تقریباً3500 افراد روزانہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں اور تقریباًہر 25 سکینڈ کے بعد ایک شخص حادثے کا شکار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ابتک بارہ لاکھ سے زائد متاثرین لوگوں کو امداد پہنچا ئی ہے اور جدید آلا ت گاڑیوں سے لیس ریسکیوئرز نوجوان کسی بھی ایمرجنسی سے نبرد آزماہونے کیلئے ہر وقت تیا ر ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ایمرجنسی سروس پنجاب بھر میں فروری سے 2017 سے پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں سے دوسرے سرکاری ہسپتال میں بھی ٹر یفک حادثات ٹریفک حادثات کے شکار و دیگر متاثرین کو بلامعاوضہ سروس مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی جان بچانے میں ریسکیو 1122 کلیدی کردار ادا رکر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :