ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے وکٹوریہ ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغازکردیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا محمد سلیم افضل نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر جاوید اقبال،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض انور اور ڈاکٹر محمد ذاکر ان کے ہمراہ تھے، انسداد پولیو مہم 20نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران محکمہ کی ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ آٹھ ہزار بہتر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع بہاول پور کی تمام یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کی1103موبائل ٹیمیں، 157فکسڈ ٹیمیں اور141 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا محمد سلیم افضل نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کا کوئی نونہال پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ جہاں ٹیم نہ پہنچ پائے تو محکمہ صحت کے مراکز سے بچوں کو ویکسین پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :