وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کی ملاقات،سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیںپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میںجنوبی پنجاب میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی مثال موجود نہیں،منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں،شہبازشریف وزیرمملکت عبدالرحمن کانجو کا جنوبی پنجاب کیلئے انقلابی ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:55

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کی ملاقات،سیاسی امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں،موجود دور میں شروع کئے گئے جنوبی پنجاب میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں اورمیں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگراموں کی نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 23 ارب روپے کی لاگت سے لودھراں خانیوال روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کو آمد و رفت کی جدید اور معیاری سہولتیں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

لودھراں خانیوال روڈ کا منصوبہ 2018 کے شروع میں مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دیں گے۔

وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے انقلابی ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ کے قیام کے منصوبے سے عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :