نواز شریف کا ایبٹ آباد میں جلسہ، سینیٹر پرویز رشید کی سردار مہتاب اورلیگی قیادت کے ہمراہ کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد آمد

آج ایبٹ آباد میں نواز شریف کا جلسہ سازشی عناصر کی سازش ناکام بنادے گا،سینیٹر پرویز رشید کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:51

نواز شریف کا ایبٹ آباد میں جلسہ، سینیٹر پرویز رشید کی سردار مہتاب اورلیگی ..
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) سابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قائد عوام محمد نواز شریف ہزارہ ڈویژن سے انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ہزارہ کے عوام نے قیام پاکستان کے وقت قربانیاں دے کر صوبہ سرحد کو پاکستان میں شامل کروایا۔وہ ہفتہ کوسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی(آج)اتوار کو ہونے والے جلسہ کے حوالہ سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایبٹ آباد کالج گراؤنڈ آمد کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان اورمسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدرانجینیئر امیرمقام ،رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ سمیت مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین اورکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی ۔ قبل ازیں کالج روڈ آمد کے موقع پر مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے اپنے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قائد عوام محمد نواز شریف ہزارہ ڈویژن سے انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ہزارہ کے عوام نے قیام پاکستان کے وقت قربانیاں دے کر صوبہ سرحد کو پاکستان میں شامل کروایا تھا۔ہزارہ کے عوام(آج)اپنے ہر دلعزیز قائد کا شاندار استقبال کرکے سازشی عناصر کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔