خیبر پختونخوا حکومت کے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کے ثمرات آنے والی نسلوں کو ملیں گے، عاطف خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:51

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم وبرقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات آنے والی نسلوں کو ملیں گے‘ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور موجودہ حکومت میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کے ساتھ ساتھ تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ قوم کا آنے والا کل روشن ہو۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بخشالی میں ایک کروڑآٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے امتحانی ہال اور آئی ٹی لیب کی افتتاح کے بعد بخشالی دربو کلے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ اس علاقے میں موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دہا ہے جن میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا بی بی عائشہ گرلزڈگری کالج،27کروڑ روپے کی لاگت سے بخشالی تا چار گلی روڈ ،ایک کروڑ روپے سے بننے والا جنازگاہ ، 20ٹرانسفارمرز اور سینکڑوں پولز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے گلی کوچوں کی تعمیر میں بھی لگ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :