صوبے میں ناگہانی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے سلسلے میںسی ڈی پی ایم اور پی ڈی ایم اے نے مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:48

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) جامعہ پشاور کے سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپریڈ نس اینڈ مینجمنٹ (سی ڈی پی ایم) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے صوبے میں ناگہانی قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات اور ا ن کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں دونوں اداروں سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی پی ایم کے اسسٹنٹ پروفیسر مشتاق احمد جان نے کہا کہ موجودہ تحقیقی سرگرمیوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایک ویب بیسڈ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے تاکہ اس پر قدرتی آفات کے حوالے سے فور کاسٹنگ اور وارننگ کے ڈیٹا تک ا?سانی سے رسائی ممکن ہوتاکہ عوام اس سے بر وقت خبردار ہوسکیں۔