یوای ٹی پشاور میں ’’گرین پراڈکٹیویٹی ‘‘کے موضوع پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:48

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) یونیورسٹی آف ا نجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں نیشنل پراڈکٹیویٹی آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے ’’گرین پراڈکٹیویٹی ‘‘کے موضوع پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کے شرکاء پر زور دیاکہ کسی بھی منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس کی پائیداری اور تسلسل پر ہوتا ہے لہٰذا دور حاضر میں گرین پروڈکٹیویٹی سے بھر پور فائدہ اٹھانا چا ہیے۔

چیف ایگزیٹو نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن عبدالغفار نے کہا کہ ہمارا ادارہ گرین پروڈکٹیویٹی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام 1990سے باقاعدگی سے کررہا ہے جس سے رکن ممالک بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ،بعد ازاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین او ر پروفیسر ڈاکٹر سحر نور کو شیلڈ دیں۔

متعلقہ عنوان :