موجودہ سال کپاس کی آمدمیں اضافے کی شرح 6.58فیصد رہی

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:48

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق15نومبر2017تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں93لاکھ 58ہزار553گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ سال15 نومبر2016تک 87 لاکھ80ہزار543گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔موجودہ سال کپاس کی آمدمیں اضافے کی شرح 6.58فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 55لاکھ 44ہزار817گانٹھ کپاس آئی ہے ۔

جو گذشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 1 لاکھ 65ہزار246گانٹھ زائداور گزشتہ سال کے مقابلے میں میں اضافے کی شرح 3.07فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 38لاکھ 13ہزار 736گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 4 لاکھ 12ہزار764گانٹھ کپاس زائدہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 12.14فیصد رہی ۔

پی سی جی اے کے مطابق 15 نومبر 2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 82 لاکھ 10ہزار761گانٹھ روئی تیار کی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2017-18میں خریداری نہیں کی ہے ۔ ضلع ملتان میں15 نومبر2017تک2لاکھ 29 ہزار873گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 1لاکھ 15ہزار362گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 5لاکھ 79ہزار 527گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں2 لاکھ57 ہزار 752گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ 28ہزار651گانٹھ کپاس،ضلع راجن پور میں 3لاکھ 99ہزار270گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ20 ہزار781گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں4لاکھ 82ہزار585گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ14ہزار989گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں 1لاکھ43ہزار 538گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان7لاکھ84ہز ار472گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 8لاکھ15ہزار248گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگرمیں 6لاکھ59ہزار859گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔

ضلع سانگھڑمیں 13لاکھ 49ہزار 675 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ8ہزار747 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ29 ہزار970گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ43ہزار709گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ2 ہزار891 گانٹھ کپاس ،ضلع سکھر میں 4لاکھ84ہزار 827گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 1لاکھ27ہزار818گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ 41ہزار 618 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں غیر فروخت شدہ سٹاک 18لاکھ98 ہزار123گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔