تعمیرات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رانارضوان قدیر

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل رانارضوان قدیر نے کہاہے کہ ایم ڈی اے کے تعمیرات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان ا سٹیٹ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ تعمیرات سے متعلق قوانین عوام کوسہولیات دینے کے لئے بنائے جاتے ہیں اوران پرعمل کرکے ہی لوگوں کومعیاری رہائش کی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈویلپرز کے ساتھ ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کیاہے تاکہ ایم ڈی اے اورڈویلپرز مل کر لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں ۔ملاقات میں ڈویلپرزنے ایڈیشنل ڈائریکٹرایم ڈی اے رانارضوان قدیر کو اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔جس پررانارضوان قدیر نے انہیں بتایاکہ ہم نے آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھاہواہے خط کاجواب آنے پرآپ کے تمام جائز مسائل حل کردیئے جائیں گے ۔اجلاس میں ڈائریکٹراربن پلاننگ چوہدری محمد اصغر،ڈپٹی ڈائریکٹراربن پلاننگ محسن رضااورمیڈم عنیزہ ودیگربھی شریک تھے۔