محکمہ زراعت کے زیراہتمام ’’ بیماری سے پاک بیج گندم کی فراہمی‘‘ کی ایک تقریب

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) محکمہ زراعت کے زیراہتمام ’’ بیماری سے پاک بیج گندم کی فراہمی‘‘ کی ایک تقریب زیر صدارت ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز چوہان منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر زراعت سردار محمد اکبر‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد محمود باجوہ ودیگر افسران اور زمینداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم پی اے محمدنواز چوہان نے بیج گندم جو حکومت کی طرف سے مفت فراہم کیاگیا تھا قرعہ انداز میں خوش نصیب زمینداروں میں تقسیم کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اورڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں زراعت ترقی کرے گی اور کسان خوشحال ہونگے۔ انہوں نے زمینداروں کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے فراہم کیاگیا بیج کاشت کرکے ملکی پیداوار میں اضافہ کریں۔