تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی،ڈ پٹی کمشنر

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سہہ روزہ انسداد پولیو مہم 20نومبر سے شروع ہو کر 24نومبر 2017 تک جاری رہے گی اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تا کہ س مہم کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کیا جا سکے اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہپانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاری اڈا میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا سی ای او ہیلتھ داکٹر سعیداللہ خاں ،ضلعی کوآرڈینیٹر روٹری انٹرنیشنل آغا الماس علی خان کے علاوہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم قومی کاذ ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈینیشن بہتر بنائیں بالخصوص تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی رکھیں کیونکہ پولیو ایک موذی اور خطر ناک مرض ہے انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلع گوجرانوالہ کو پولیو فری بنانے کے لئے کسی قسم کی کو تاہی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انسداد پولیو مہم میں تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ پولیو جیسے مو ذی مرض کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیومہم تین دن جاری رہے گی جبکہ مزید 2 دن کا فالو اپ ہوگاجو 23تا 24نومبر تک جاری رہے گا ۔ انہو ں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اور مہم میںشرکت کرنے والے سٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔

انہو ںنے کہا کہ کو ئی بچہ بھی پولیو ویکسیئن کے قطرے سے محروم نہ رہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعیداللہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی کو بتایا کہ گوجرانوالہ کی کل آبادی47 لاکھ 30 ہزار147 ہے جس میں844090پانچ سال سے کم عمر بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے او ر ضلع بھر میں مہم کو کامیاب بنانے کے لئی1824 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں1596موبائل ٹیمیں،155 فکسڈ ٹیمیں اور73 مختلف بس اسٹینڈز پرٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور 194 یو سی ایم او ہیں اور 326 ایر یا انچارج ہوں گے جو تمام مہم کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :