گوجرانوالہ ریجن کو ماڈل آف ایکسیلنس بنانے کے لیے پانچ کور ویلیوز پر کام کیا جارہا ہے۔ جن میں پولیس کی سوچ حاکمانہ نہیں خادمانہ ہو، پولیس کا رویہ عوام دوست ہو، پیشہ ورانہ مہارت ہو ، قانون کا یکساں طور پر اطلاق اور فورس کو کرپشن فری بنانا شامل ہیں،آر پی او کا گوجرانوالہ چیمبر سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسرسلطان اعظم تیموری نے کہا کہ تاجر برادری اسلامی معاشرہ اور اسلام کے اقتصادی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔جن کے جان ومال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے تاکہ تاجر برادری اپنے کاروبار بلاخوف و خطر اور آزادی سے کریں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر یں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس میاں عامر عزیر، سینئر نائب صدر نوشاد راجپوت ، نائب صدر عرفان یعقوب، سابقہ صدور ، عہدیداران اورممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔میٹنگ کے آغاز میں صدرچیمبر آف کامرس نے سپاسنامہ پیش کیا اور چیمبر کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے تجاویز بھی دیں۔

(جاری ہے)

دوران خطاب آر پی او نے کہا کہ تھانہ کلچر کی مثبت تبدیلی کے لیے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پرہر شہری کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی عزت نفس مجروح کر نے والے اہلکاروں کے لئے کو ئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے ہی بہتر اور محفوظ ماحول کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔تاجر برادری کے معاملات مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

آر پی او نے کہا کہ گوجرانوالہ ریجن کو ماڈل آف ایکسیلنس بنانے کے لیے پانچ کور ویلیوز پر کام کیا جارہا ہے۔ جن میں پولیس کی سوچ حاکمانہ نہیں خادمانہ ہو، پولیس کا رویہ عوام دوست ہو، پیشہ ورانہ مہارت ہو ، قانون کا یکساں طور پر اطلاق اور فورس کو کرپشن فری بنانا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذات کو ہم نے ہر قسم کے احتساب سے مبرا کر دیا ہے پولیس افسروں کا فرض ہے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے کسی دبائو ،خوف یا لالچ کے بغیر عوام کو عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

آر پی او نے کہا کہشریف شہریوں کی عزت و تکریم جبکہ جرائم پیشہ ، قبضہ گروپ اور غنڈہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا۔ آخر میںریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے چیمبر آف کامرس کے صدر ،عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تاجر برادری کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی مفید تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :