باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی جانیوالی دو کمسن بچیوں میں سے بڑی بیٹی کی نعش مل گئی

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) غربت سے تنگ باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکی جانیوالی دو کمسن بچیوں میں سے بڑی بیٹی کی نعش مل گئی ،تفصیلات کے مطابق سلیم کالونی کے رہائشی مبین نے گزشتہ روز غربت سے تنگ آکر اپنی دو بیٹیوں دو سالہ زینب اور آٹھ ماہ کی فاطمہ کو نہر اپر چناب میں پھینک دیا تھا ، جس پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے چوبیس گھنٹوں کے بعد ملزم کی بڑی بیٹی زینب کی نعش نہر سے برآمد کر لی ہے ،نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تاہم اندھیرا چھا جانے کے باعث سرچ آپریشن کو روک دیا گیا جو آج دوبارہ شروع کیا جائے گا ، واضح رہے کہ ملزم مبین تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پو لیس کی حراست میں ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پو لیس کو بیان دیا تھا کہ اس نے غربت سے تنگ آکر اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔