چکوال،مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس ،حلقہ پی پی بیس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے بھرپور رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس سٹی صدر شاہد عباسی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں میونسپل کونسلر حامد جمال، عامر زیدی، خاور انیس اوردیگر نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :