ساڑھے چار سالوں میں پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے ۔اس عرصے میں 294 بل منظور کیے گئے، سپیکر رانا محمد اقبال

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے ۔اس عرصے میں 294 بل منظور کیے گئے ہیں جو کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ میرا عہدہ اس بات کا متقاظی ہے کہ کوئی سیاسی سوال نہ پوچھے جائیں۔

(جاری ہے)

مرحوم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان میرے والد مرحوم رانا پھول محمدکے ساتھی تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سپیکر نے چوہدری لیاقت کے صاحبزادوں چوہدری حیدر سلطان اور شہریار لیاقت سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) مظہر منہاس، محمد نواز کنگ، ملک خالد نوابی، خواجہ دانش تنویر اور دیگر زعما موجود تھے۔