ضلع چکوال پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ،ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ ضلع چکوال پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ،حلقہ پی پی 20کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔وہ ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے چوہدری لیاقت علی خان کی رہائشگاہ پہنچے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کی موجودگی میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چکوال کے عوام میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔اور 9جنوری کو حلقہ پی پی 20کے ہر پولنگ سٹیشن پر شیر دھاڑے گا۔اور مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین چوہدری حیدر سلطان کی بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :