گوجر خان، فرائض میں غفلت برتنے پر بلدیہ کا اہلکار معطل

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:31

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) فرائض سے غفلت برتنے پر بلدیہ کے ایک اہلکار کو معطل کر دیا۔ 12کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کاآغازجلد ہوگا، ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم ، چاند مبین، راجہ سہیل کیانی، آصف خان، عمران بٹ، شہزادہ خان، خواجہ امیر زمان ودیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شاہد صراف نے کہا کہ صداقت پلازہ کی تعمیر کے حوالہ سے چلائی جانے والی منفی مہم سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس پلازہ کے حوالہ سے دونوں فریقوں کی طرف سے عدالتی کارروائی بھی ہوئی ۔ڈاکٹر صداقت نے عدالتی حکم کے باوجود پلازہ کے فرنٹ کو بند کر کے عقبی دروازے کے ذریعہ تعمیراتی کام جاری رکھا جس پر بلدیہ کے عملہ نے دو مرتبہ موقع پر پہنچ کر کام بندکرایا اس حوالہ سے فرائض سے غفلت برتنے پر بلدیہ کے اہلکارکو معطل بھی کر دیا جبکہ لیڈی ڈاکٹر کے شوہر نے بلدیہ آفس میں آکر کرپشن کے الزامات لگانے پر مجھ سے باقاعدہ معافی مانگی ۔شاہد صراف نے کہا کہ چالیس لاکھ روپے کا چیک مختلف فیسوں کے حوالہ سے وصول کرنے کے بعد انہیں تعمیر کی اجازت دی۔