گوجر خان کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو وں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات لوٹ لیے

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:31

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،سات ڈاکو وں نے اسلحے کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات لوٹ لیے۔تفصیلا ت کے مطابق یو نین کونسل بیول کے گائوں موہڑہ جنڈی میںدن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سات مسلح ڈاکو ں نے اہل خانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 4,80000روپے اور 7000ریال ،09 تولے سونا، بحریہ ٹاون کے پلاٹوں کی فائلیں لے کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :