دبئی اور لندن میں کئی پاکستانی سیاستدانوں کے بینک اکاونٹس منجمد ہونے والے ہیں

شاہد خاقان عباسی پہلے دن سے ہی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نہیں رکھنا چاہتا تھا، دسمبرکے آخر تک حکومت کا کٹا کٹی نکل جائے گا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 20:25

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ دبئی اور لندن میں کئی پاکستانی سیاستدانوں کے بینک اکاونٹس منجمد ہونے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دبئی اور لندن میں کئی پاکستانی سیاستدانوں کے بینک اکاونٹس منجمد ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

پاناما کیس کے بعد سے دبئی اور برطانیہ کی حکومتیں منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستانی سیاستدانوں کیخلاف خاصی متحرک ہو چکی ہیں۔ دبئی اور برطانیہ کی حکومتوں نے مشکوک ذرائع سے بینک اکاونٹس اور جائیدادیں بنانے والوں کی تمام تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں۔ ان لوگوں کے بینک اکاونٹس جلد سیل کر دیے جائیں گے جبکہ جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پہلے دن سے ہی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نہیں رکھنا چاہتا تھا۔ تاہم وہ نواز شریف کی وجہ سے خاموش رہا۔ شیخ رشید نے ایک اور دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبرکے آخر تک حکومت کا کٹا کٹی نکل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :