وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع اٹک کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:09

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع اٹک کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال ،ملک شاویز خان، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق گھمن ،ڈپٹی سیکریٹری آفتاب رشید ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک عبادت نثار راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن ) شیخ اجمل محمود کے علاوہ ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں صوبائی اے ڈی پی پروگرام کے تحت صوبائی بلڈنگز کی 35سکیمیں جاری ہیںجن پر 1221.820ملین روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 4496.446ملین لاگت آئے گی۔ فزیکل ہیلتھ کے تحت اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی۔ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت جاری دو سکیموں پر 114.524ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سکیموں میں صحت اورتعلیم بھی شامل ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کے مطابقNA-57 میں 235سکیمیںجاری ہیں جن پر 559.739ملین روپے لاگی آئے ہے۔ NA-58میں 347سکیمیں جاری ہیں جن پر 400.151ملین روپے۔ اNA-59کی 189سکیموں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017روپے لاگت آئے گی۔

ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جن پر 125ملین روپے لاگت آئی ہے۔ کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی پروگرام 2016-17کے تحت بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جاری ہیں جن پر 408ملین روپے لاگت آئی ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے ضلع بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ، صوبائی وزرائ اور دیگر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ان ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائئینہ کریں اور انہیں بروقت مکمل کریں۔ اس کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میںپاکستان مسلم لیگ کی مقامی قیادت سے مشاورت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :