Live Updates

سیالکوٹ،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک گیر کلین سویپ کرے گی ،چوہدری عظیم نوری گھمن

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک گیر کلین سویپ کرے گی کپتان کی عوامی رابطہ مہم میں عوام کے جوش وجذبہ سے ثابت ہوگیا کہ پوری قوم تبدیلی اورنئے پاکستان کی تعمیر وتشکیل کے لیے تیار ہے عوام میں شیر کی جگہ شعورآگیا ہے اوروہ عمران خاں کا ساتھ نبھانے کے لیے پکا ارادہ باندھ چکے ہیں یہ حقیقت ہے کہ جیسی قو م ویسا لیڈر ہوتا ہے عوام اگر باشعورہوگئے اورجاگ گئے ہیں تو لیڈر بھی عمران خاں جیسا جرات مند ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا عمران خان کی سیاست قوم کی عزت بڑھانے اورملک کا وقار بلند کرنے کے لیے ہے قوم پی پی پی اور (ن) لیگ کا تجربہ کرچکی ہے اگر یہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے تو پھر شاید پانامانہیں کچھ اور اوردیکھنے کو ملے گا یہ وہی کریں گے جو ان کا خاصہ ہے نئی سیاست اورنئی راہوں کے لیے ’’چلو چلو عمران کے ساتھ ‘‘جو اشرافیہ اور’’سٹیٹس کو‘‘کے خلاف سینہ سپر ہے نئے پاکستان کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دو یہی وقت کی آواز ہے عظیم نوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاں کا ویژن ملک وقوم کو ہر لحاظ سے بلندی پر لے جانا ہے عوام کو اپنی نسلوں کی بہتری اورروشن مستقبل کے لیے عمران خاں کی طرف پلٹنا ہوگا ہمیں امید ہے قوم کپتان کا ساتھ نبھائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات