تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت ثابت کررہی ہے وہ وقت دورنہیںجب پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوںمیںحکومت بنائے گی،سابق اسپیکرقومی اسمبلی چوہدری امیرحسین

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) سابق اسپیکرقومی اسمبلی ورہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری امیرحسین نے کہاکہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت ثابت کررہی ہے وہ وقت دورنہیںجب پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوںمیںحکومت بنائے گی، تحریک انصاف اپنے عظیم قائدعمران خان کی قیادت میںکرپشن مکاو،ْپالیسی پرچلتے ہوئے کامیابی کی طرف گامزن ہے بہت جلدعوام کووہ خوشخبری ملے گی جس کے لئے عوام بے تاب ہے کرپٹ عناصراپنے انجام کوپہنچنے والے ہیںیہ سب عمران خان،رتحریک انصاف کی انتھک جدوجہدکانتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میںعدلیہ آزادہے ہمیںعدلیہ کے تمام فیصلوںکااحترام کرناہوگااداروںسے تصادم کاپاکستان متحمل نہیںہوسکتاچوہدری امیرحسین کامزیدکہناتھاکہ قومی حلقہ این ای111تحریک انصاف کاقلعہ بن چکاہے انشاء اللہ آئندہ پی ٹی آئی اس حلقہ سے اکثریت سے کامیاب ہوگی تاہم اس حلقہ سے امیدوارکاحتمی فیصلہ پارٹی بورڈکرے گاپارٹی جس امیدوارکوبھی میدان میںاتارے گی ہم اس کے ساتھ ہوںگے اورہرلحاظ سے بھرپورحمایت کی جائے گی۔