تعلیم کیساتھ کھیل کود بھی بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے،صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک زاہدلطیف نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ کھیلوں میں حصہ لینے بچے جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت سے پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ اور اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔

ہفتہ کو وہ دی سٹی سکول اقبال کیمپس سید پور روڈ میں فن ایکسٹرا ویگنزاکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ بیگم ملک زاہد لطیف، پرنسپل دی سٹی سکول اقبال کیمپس فاطمہ عمر، پرنسپل گرلز کیمپس ثمینہ خلیل ، پرنسپل نورین ایوب، ایونٹ ہیڈ حما دافضل، ایڈمن انچارج محمد وحید، ہیڈ بوائے انیق گندرا، ڈپٹی ہیڈ بوائے سعد احمد، یونٹ آرگنائزرز آمش شکیل،زوہیب شہزاد، رانا سجاول اورطلحہٰ سلمان کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک زاہد لطیف نے دی سٹی سکول کے 40سالہ تعلیمی خدمات کا پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و کے طول وعرض میں معیار ی تعلیم کے فروغ کیلئے دی سٹی سکول نیٹ ورک نے اپنا بھرپور ادا کیا اور کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ دور نالج اکنامک کا ہے جس کیلئے قوم کا تعلیم سے ناطہ جوڑنا ناگزیر ہے ۔ قبل ازیں صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک زاہد لطیف نے فن ایکسٹرا گنزاکا باقاعدہ افتتاح کیا اور بچوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا ۔ جبکہ بچوں نے مارشل آرٹس مظاہرہ کرنے کے علاوہ کلچرل پروگرام پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :