کوہاٹ پولیس موٹر ڈرائیونگ سکول کے انسٹرکٹر دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) کوہاٹ پولیس موٹر ڈرائیونگ سکول کے انسٹرکٹر دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس موٹر ڈرائیونگ سکول میں بطور ڈرائیونگ انسٹرکٹر تعینات کانسٹیبل عجب خان ہفتہ کے روز وکوتل ٹائون شپ میں ڈرائیونگ سیکھنے والے امیدواروں کے تربیتی عمل میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ کچھ لمحہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

متوفی کی میت پوسٹ مارٹم کے بعداپنے آبائی علاقہ توغ بالا روانہ کردی گئی جہاں بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے جنازے میںضلعی پولیس حکام ،سرکاری اداروں کے افسران،مقامی لوگوں اور مرحوم کے شاگردوں و رشتہ داروںنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم اپنی فرض شناسی اور مدبرانہ رویہ کی بناء پرہر دل عزیز شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے اور انہیں ڈرائیونگ کے تربیتی عمل میں شاندار کارکردگی کے صلے میں متعدد مرتبہ حکام کی طرف سے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا تھا۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :