مشہور موبائل ایپ ٹیلی گرام کی پاکستان میں بندش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 19:52

مشہور موبائل ایپ ٹیلی گرام کی پاکستان میں بندش
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) مشہور موبائل ایپ ٹیلی گرام کو پاکستان میں بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خاصی مقبول موبائل ایپ ٹیلی گرام پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیک ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹیلی گرام کی سروس کئی ہفتوں سے مسلسل تعطل کا شکار تھی۔ جبکہ اب معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی گرام پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم پی ٹی اے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :