نواز شریف کل صبح نتھیا گلی جائیں گے شام کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:53

نواز شریف کل  صبح نتھیا گلی جائیں گے شام کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کل ( اتوار )کی صبح نتھیا گلی جائیں گے شام کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے ایبٹ آباد میں نواز شریف کے جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں نواز شریف اتوار کی صبح 8 بجے اسلام آباد سے نتھیار گلی روانہ ہوں گے جہاں پر وہ کچھ دیر آرام کے بعد ایبٹ آباد جلسہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔ ۔