تحریک صوبہ ہزارہ کا نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر احتجاج کرنے اور انہیں جلسہ نہ کرنے دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 19:40

تحریک صوبہ ہزارہ کا نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر احتجاج کرنے اور انہیں ..
ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) تحریک صوبہ ہزارہ نے نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر احتجاج کرنے اور انہیں جلسہ نہ کرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کل بروز اتوار ایبٹ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کل صبح ایبٹ آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ہزارہ ڈویژن کی تحریک صوبہ ہزارہ کی قیادت نواز شریف کو روکنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ تحریک صوبہ ہزارہ کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کو ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کیا جانے والا یہ پہلا جلسہ ہوگا۔