ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاوند نے بیوی کو مار ڈالا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:34

ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاوند نے بیوی کو مار ڈالا
چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک شخص نے ہم بستری سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 35 سالہ سنجیہو کمار پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارت میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ شکایات خواتین پر گھریلو تشدد کی رپورٹ ہوئی ہیں۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ کافی دنوں سے اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر رہی تھیں اور منگل کو انھوں نے سیکس کرنے سے دوبارہ انکار کیا جس پر ان کے شوہر غصے میں آ گئے اور انھوں نے گلا دبا دیا۔دو دہائیوں سے یہ جوڑا رشتے ازواج میں منسلک تھا اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

قتل کا یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ایک گا?ں میں ہوا۔انڈیا میں ہر پانچ منٹ کے بعد گھریلو تشدد کا مقدمہ درج ہوتا ہے لیکن سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کی شرح اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔بھارت میں خواتین کو تحفظ دینے کے لیے سنہ 2005 میں گھریلو تشدد کی روک تھام کا قانون نافذ کیا گیا تھا لیکن یہ قانون بھی جرم کی روک تھام میں کارگر ثابت نہیں ہوا کیونکہ گھریلو تشدد کو جرم تصور نہیں کیا جاتا۔ بھارت میں گھریلو تشدد کی بڑی وجہ معاشرے میں مردوں کو زیادہ اہمیت دینا ہے جہاں عورتوں کو مردوں سے کم تر تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :