آصف زرداری کا تربت میں مزید پانچ افراد کی لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا اظہار

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:33

آصف زرداری کا تربت میں مزید پانچ افراد کی لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میںدوسری بار پانچ افراد کی لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے 15افراد کو اسی طرح بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ انہوں نے مقتولین کی مغفرت کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :