جنوبی وزیر ستان کی ترقی ور امن امان کی بحالی میں ظفر اسلام خٹک کا کردار قابل تحسین ہے۔ احمد زئی وزیر قبائل عمائدین

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:33

جنوبی وزیرستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) جنوبی وزیر ستان میں ترقیاتی کاموں اور امن امان کی بحالی میں پولیٹیکل ایجنٹ ظفر اسلام خٹک کا کردار قابل تحسین ہے‘ اگرانہیںاپنے عہدے پر مزید موقع دیا گیا توعلاقے کی ترقی میںمزید اضافہ ہوجائیگا ‘پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے خلاف لگا ئے جانے والے الزامات بے بنیاد اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گز شتہ روز احمد زئی وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے چیف آف زلی خیل ملک رحمت اللہ ،ملک عبد الرحیم ،ملک شفقت اللہ ،ملک شیرین جان اور ملک راز محمد خان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر اسلام خٹک نے جب سے چارج سنبھالا ہے وزیرستان میںریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیںاورعلاقے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی زیادہ بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل علاقے کے چند مشران نے ذاتی ناراضگی کی بنیاد پر پولیٹیکل ایجنٹ ظفر اسلام خٹک کے خلاف الزامات لگائے تھے جس کا حقیقت سے کوئی واسط نہیں جن لوگوں نے شکایات کئے تھے ان کے رشتہ داروں کو چیک پوسٹ سے تبدیل کیا تھا جس کی ناراضگی پر انہوں نے ترقیاتی سکیموں میں کمیشن اور چیک پوسٹوں پر رشوت لینے کے الزامات لگائے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بے ضمیر لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں جو زاتی مفاد کے لئے قوم اور علاقے کا نام غلط استعمال کرتے ہے ۔