ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہنے کا حتمی اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 19:22

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہنے کا حتمی اعلان ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی کیساتھ بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کے اور بول ٹی وی کا ساتھ بالآخر ختم ہوا ہے۔ بول ٹی وی چینل کے ذمے ان کے واجبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین نے معاوضے کے تنازعے پر ہی بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :