9جنوری کو غیر جانبدارانہ اور شفاف ضمنی الیکشن کروایا جائے گا‘خوشحال زاد خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خوشحال زاد خان نے کہا ہے کہ 9جنوری کو غیر جانبدارانہ اور شفاف ضمنی الیکشن کروایا جائے گا اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے جانے والے ضابطہ اخلاق پر100فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کے اس الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کووہ اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر تنویر الحسن بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے مزید بتایا کہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ سکیم جلدجاری کر دی جائے گی جبکہ پولنگ سٹاف کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے خواتین ووٹرز سے خصوصی طور پر استدعا کی کہ وہ نو جنوری کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشنوںپر پہنچیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں۔ انہوںنے تمام امیدواروں سے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ خواتین ووٹرز کی پولنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :