حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ اختتام پذیر

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ ہفتے کی سہ پہر کو ختم ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان ،پاکستان تحریک انصاف کے علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ اور راجہ طارق افضل کالس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تیمور نواب نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا ئے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی ابتدائی فہرست19نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ27نومبر تک مکمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں یکم دسمبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ آٹھ دسمبر کو اپیلوں کا فیصلہ ہوگا۔دس دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست11دسمبرکو بمعہ انتخابی نشانات جاری کر دی جائے گی اور پولنگ 9جنوری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :